6 اکتوبر 2020 - 14:09
القدس بٹالین: دشمن کو حیرت زدہ کر دیں گے

تحریک اسلامی فلسطین کی عسکری وینگ القدس بٹالین کے رکن نے صہیونی دشمن کا مقابلہ کرنے اور دشمن کو حیرت زدہ کرنے کی مکمل آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ القدس بٹالین کی ملٹری کونسل کے رکن ابومحمد نے زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں صہیونی ریاست کو حالات بدلنے کی اجازت نہیں دیں گے بلکہ خون کے بدلے میں خون اور بم کے بدلے میں بم سے دندان شکن جواب دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم دشمن کا مقابلہ کرنے کی مکمل تیاری رکھتے ہیں اور ہمارے پاس کچھ ایسا ہے کہ ہم دشمن کو حیرت زدہ کر سکتے ہیں۔

العہد ویب سائٹ کے مطابق ابومحمد نے اسلامی جہاد تحریک کی تشکیل کی ۳۳ ویں سالگرہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مزاحمت دشمن کو سخت چوٹ پہنچانے کی توانائی رکھتی ہے۔

..........

242